چینی صدر دورہ کمبوڈیا سے مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ کمبوڈیا معاشرے کی تعمیر میں پیشرفت کے لئے پرامید

نوم پنہ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے کمبوڈیا کے دورے سے مشترکہ مستقبل کے حامل چین ۔ کمبوڈیا معاشرے کی تعمیر میں پیش رفت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر پہنچنے سے قبل کمبوڈیا کے میڈیا اداروں خمر ٹائمز، جیان ہوا ڈیلی اور فریش نیوز میں شائع ہونے والے ایک دستخط شدہ مضمون میں کیا جس کا عنوان تھا ” “ہم مل کر محنت کرتے ہیں، ہم ایک ساتھ ترقی کرتے ہیں: نئے دور میں ایک مستحکم اور پائیدار چین-کمبوڈیا مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی جانب”۔انہوں نے کہا کہ چین-کمبوڈیا مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ دراصل دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور خلوص نیت کے باہمی عزم کا عکاس بھی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ دوستی کمبوڈیا کے بادشاہ فادر نورودوم سیہانوک اور چین کے بانی رہنماؤں چیئرمین ماؤ زے دونگ، وزیر اعظم چو این لائی کے درمیان قائم ہوئی تھی۔چینی صدر نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کا حامل چین۔ کمبوڈیا معاشرہ مساوات اور باہمی فائدے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے چین کمبوڈیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور سپلائی چین تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے حامل چین ۔ کمبوڈیا معاشرے کی بنیاد شمولیت اور ایک دوسرے سے سیکھنے پر رکھی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر