بھارتی سپریم کورٹ کا وقف بورڈ میں تقرریوں اور زمینوں کی حیثیت تبدیل کرنےکیخلاف حکم امتناع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت تک نہ وقف بورڈ میں تقرری کی جائے اور نہ ہی وقف زمینوں کی حیثیت کو بدلا جائے جس پر بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کو اگلی سماعت تک وقف بورڈ میں نئی تقرریاں نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔عدالت کے عبوری فیصلے کے تحت مرکزی حکومت کو ایک ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروانا ہوگا، کیس کی اگلی سماعت 5 مئی کو ہوگی۔خیال رہے کہ وقف ترمیمی بل 2025 کی متنازع ترامیم میں غیر مسلم شخص کو وقف بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنانے، ریاستی حکومتوں کو اپنے وقف بورڈ میں کم از کم 2 غیر مسلم ارکان شامل کرنے اور ضلعی کلیکٹر کو متنازع جائیدادوں پر فیصلہ دینے کا اختیار دینا شامل ہیں۔کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کا کہناہے کہ پی ڈی پی نے بھی سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے، وقف سےکروڑوں مسلمانوں کےجذبات وابستہ ہیں۔کانگریس رہنما عمران پرتاب نے کہا کہ عبوری ریلیف پر سپریم کورٹ کےشکرگزارہیں، آج کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ یہ ترامیم آئین کےخلاف ہیں۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر