چینی صدر کا مشترکہ مستقبل کے ساتھ اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین ۔ ملائشیا برادری کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور

کوالالمپور(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین۔ ملائیشیا برادری قائم کرنے کے لئے ملائیشیا کے کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے لئے نئے سنہری 50 سال کا آغاز کیا جاسکے۔شی نے یہ بات بدھ کے روز ملائیشیا کے سرکاری دورے میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان اسکندر سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات سے قبل سلطان ابراہیم نے شی کا شاندار استقبال کیا۔ملاقات کے دوران شی نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا اچھے ہمسائے ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو خاندان کی مانند ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات ایک شاندار نصف صدی سے گزرچکے ہیں اور مزید روشن مستقبل کو اپنارہے ہیں۔شی کا کہنا تھا کہ وہ ملائیشیا کے اعلیٰ سربراہ مملکت سلطان ابراہیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ چین ۔ ملائیشیا تعلقات میں طویل مدتی اور مستحکم ترقی کی قیادت کی جا سکے اور اچھی ہمسائیگی، دوستی، یکجہتی اور تعاون کا ایک نیا باب لکھا جاسکے۔شی نے کہا کہ چین اور ملائیشیا کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا اور اپنے متعلقہ بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو گہرا کرنا ، باہمی مفید اور مساوی فوائد کے لئے ایک دوسرے کی قوت سے فائدہ اٹھانا اور مشترکہ طور پر جدیدیت کو آگے بڑھانا چاہئے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر