تجارتی جنگ مزید شدت اختیارکرگئی، امریکا کا چین پر عائد ٹیرف 245 فیصد تک پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا کہ صڈر ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکی حکومت نے اہم معدنیات کی درآمدات پر قومی سلامتی کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اسی بیان میں صدر ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے گئے معاشی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چین اب امریکا کو کی جانے والی برآمدات پر 245 فیصد تک کے ٹیرف کا سامنا کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس ٹیرف میں 125 فیصد جوابی ٹیرف، منشیات کے بحران سے نمٹنے کے لیے 20 فیصد ٹیرف اور منتخب اشیا پر 7.5 فیصد سے 100 فیصد کے درمیان ٹیرف شامل ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دنیا کے 75 سے زائد ممالک نئے تجارتی معاہدوں پر بات چیت کے لیے واشنگٹن سے رابطے میں ہیں اس سلسلے میں دیگر ممالک پر مجوزہ ٹیرف عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں، تاہم چین پر ٹیرف بدستور عائد ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کچھ ماہ قبل چین نے امریکا کو گیلیم، جرمانیم، اینٹمونی اور دیگر کلیدی ہائی ٹیک دھاتوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی جن کے فوجی استعمال کے امکانات تھے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق رواں ہفتے چین نے 6 ہیوی ریئر ارتھ میٹلز اور ریئر ارتھ میگنیٹس کی برآمدات بھی معطل کر دی ہیں۔امریکی حکومت نے چین پر عائد کیے گئے ٹیرف کی درست شرح واضح نہیں کی تاہم بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ شرح 245 فیصد تک جاسکتی ہے۔امریکی اقدام کے ردعمل میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ محصولات کی جنگ امریکا نے شروع کی، چین نے اپنے جائز حقوق کے دفاع میں جوابی اقدامات کیے ہیں، تجارت اور محصولات کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، چین ایسی جنگیں نہیں لڑنا چاہتا لیکن ان سے خوفزدہ بھی نہیں ہے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانے کے جواب میں چین نے گزشتہ جمعے امریکی مصنوعات پر اپنے ٹیرف کو 125 فیصد تک بڑھا دیا تھا۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر