چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپورپہنچ گئے

کوالالمپور(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپورپہنچ گئے۔منگل کے روز کوالالمپو پہنچنے پر کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انورابراہیم نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔شی نے ہوائی اڈے پر ایک تحریری بیان میں کہا کہ وہ اپنے دورے کو دوطرفہ روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنے اور سیاسی باہمی اعتماد مضبوط بنانے کے موقع کے طور پر لینے کی توقع رکھتے ہیں۔شی نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جدیدیت کی کوششوں میں تعاون کو فروغ دیں، تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو مشترکہ طور پر آگے بڑھائیں اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ ملائیشیا برادری کے قیام کو نئی اونچائی تک مسلسل بلند کریں۔انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ چین اور ملائیشیا کی مشترکہ کاوشوں سے ان کے دورے کے بامعنیٰ نتائج برآمد ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اچھی ہمسایہ دوستی اور باہمی فائدے کا ایک نیا تاریخی دور اور دوطرفہ تعلقات کے لئے ایک نئے سنہرے 50 سال کا آغاز ہوگا۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر