اسرائیل کی حمایت پر امریکی رکن کانگریس جوولسن کو انسانی حقوق کےکارکنوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی میڈیا کے مطابق ری پبلکن رکن کانگریس جو ولسن سے انسانی حقوق کےکارکنوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں بچوں کے بڑے پیمانے پر قتل سے متعلق سوالات کیے تو وہ ایک ہی بات دہراتے رہےکہ حماس انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔جو ولسن سے انسانی حقوق کی تنظیم کے نمائندے نے پوچھا کہ آپ ان بچوں کے بارے میں کیا کہیں گے جو غزہ میں ہر روز مر رہے ہیں؟ اس پر جو ولسن نےکہا کہ حماس انسانی ڈھال کا استعمال کر رہی ہے۔نمائندے نے پوچھا کہ کیا آپ کو بچوں سے ذرا بھی ہمدردی ہے؟ ڈاکٹروں نے ہمیں بچوں کے سروں میں اسنائپرز کے نشان دکھائے ہیں،کیا یہ حماس کا قصور ہے؟جوولسن نے پھر وہی جواب دیا کہ حماس انسانی ڈھال کا استعمال کر رہی ہے، حماس کو انسانی ڈھال کا استعمال بند کرنا چاہیے۔ایک نمائندے نےکہا کہ مغربی کنارے میں ایک 14 سالہ امریکی فلسطینی کا قتل بھی کیا حماس کی غلطی ہے؟اس پر بھی امریکی رکن کانگریس جوولسن نے وہی جواب دیا کہ حماس انسانی ڈھال کا استعمال کر رہی ہے۔خیال رہےکہ ری پبلکن رکن کانگریس جو ولسن اسرائیل کے بڑے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں۔انہیں الیکشن فنڈ کے لیے اسرائیل نواز لابی اے آئی پیک (AIPAC) سے بڑی رقم وصول کرنے پر سخت تنقیدکا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ریپبلکن رہنما جو ولسن ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے بھی رکن ہیں۔ جوولسن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے بھی کافی سرگرم رہے ہیں۔فروری میں ایکس پر ایک پوسٹ میں جو ولسن نے کہا تھا کہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف پاکستانی حکومت کے ذمہ داروں پر پابندی کے لیے ایکٹ تیار کر رہے ہیں۔ایکس پر جاری بیان میں امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جو ولسن کا کہنا تھا کہ وہ ‘پاکستان ڈیمو کریسی ایکٹ’ کا مسودہ تیار کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستانی حکومت کے ان افراد پر پابندی لگانا ہے جو عمران خان کے خلاف مقدمات اور قیدکے ذمہ دار ہیں۔جو ولسن کی جانب سے مذکورہ بل مارچ کے آخر میں کانگریس میں پیش کردیا گیا تھا۔اس کے علاوہ جو ولسن دیگر اراکین کانگریس کے ساتھ مل کر پاکستان میں ‘جمہوریت’ کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانےکے لیے وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر