اسرائیل غزہ کے بیشتر علاقوں تک اپنی کارروائیاں وسیع کرے گا، وزیر دفاع

یروشلم/غزہ (شِنہوا) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل جلد ہی غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں تک اپنی کارروائیوں میں توسیع کرے گا۔
انہوں نے غزہ کے باشندوں کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ متوقع کارروائیوں کے باعث انہیں علاقہ خالی کرنا ہوگا۔
کاٹز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے باشندوں کے لیے متنازعہ نقل مکانی کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے منصوبے کے تحت دلچسپی رکھنے والوں کے لئے متعدد ممالک میں رضاکارانہ طور پر جانے کا امکان بھی موجود ہوگا جس پر اسرائیل عمل درآمد کے لیے کام کر رہا ہے۔
کاٹز نے کہا کہ حماس کو ہٹانے، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرانے اور جنگ ختم کرنے کا یہ آخری لمحہ ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی غزہ کے رفح شہر کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اور پٹی کے جنوب میں ایک راستہ موراگ کوریڈور قائم کر لیا ہے جس کا مقصد رفح اور خان یونس کو الگ کرنا ہے۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ اس کوریڈور پر آپریشنل کنٹرول بڑھائے گی اور علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے اس اہم راستے پر قبضہ کر کے مصر کے ساتھ سرحد کے قریب واقع موراگ کوریڈوراور “فلاڈیلفی کوریڈور کے درمیان کے علاقے کو اپنے حفاظتی زون کا حصہ بنا لیا ہے۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر