شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان صنعتی تعاون کے 4.8 ارب یوآن کے معاہدے

تیانجن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں صنعتی تعاون پر چین۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس (ایس سی او) منعقد ہوئی جس میں ایس سی او کے 8 ارکان نے تقریباً 4.8 ارب یوآن (تقریباً 66 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزارامریکی ڈالر) مالیت کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔
مجموعی طور پر 18 منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں نئی توانائی ، نئے مواد ، بنیادی شہری سہولیات ، کان کنی اور پیٹرو کیمیکل جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے ارکان پائیدار ترقی کے شعبے میں تکمیلی فوائد کے ساتھ ساتھ صنعتی تعاون خاص کر بنیادی شہری سہولیات کی تعمیر، توانائی و معدنی وسائل کی ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور اسمارٹ پیداوار کے شعبوں میں وسیع امکانات کے حامل ہیں۔
ایس سی او کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل خان نے کہا کہ یہ تقریب سوچ کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ایک موقع فراہم کر ے گی جس سے علاقائی اقتصادی تعاون اور پائیدار ترقی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر