حماس نے برطانیہ میں اپنے خلاف عائد پابندی کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن میں قائم ایک قانونی فرم نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے حماس پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے برطانوی وزارت داخلہ کو ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو آزادی، علاقائی خودمختاری، قومی اتحاد اور غیر ملکی تسلط کے خلاف مزاحمت کا حق حاصل ہے۔قانونی فرم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ غیر ملکی قبضے کے خلاف تمام دستیاب ذرائع، بشمول مسلح جدوجہد، بین الاقوامی قانون میں واضح طور پر جائز اور اخلاقی طور پر درست ہیں۔فرم کا بتانا ہے کہ یہ درخواست حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق کی ہدایت پر جمع کروائی گئی ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ حماس پر پابندی عائد کر کے برطانیہ فلسطینی عوام کو اپنے دفاع کے حق سے محروم کر رہا ہے۔برطانیہ نے 2001 میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزکو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جبکہ 2021 میں اس پابندی کو پوری تنظیم پر لاگو کردیا تھا۔قانون کے تحت برطانیہ میں کسی کالعدم تنظیم کی رکنیت رکھنا، حمایت کرنا یا اس کے حق میں بیانات دینا جرم تصور کیا جاتا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حماس کی برطانیہ میں موجودگی یا سرگرمی سے برطانیہ کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں اس لیے یہ پابندی ’غیر متناسب‘ ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حماس پر پابندی عائد کرنا برطانیہ کی جانب سے یورپی کنونشن برائے انسانی حقوق سمیت برطانیہ کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر