2025 کیلئے دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک ایشیائی ملک کے نام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کچھ ہوائی اڈے ان کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کو دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں۔مگر دنیا کا بہترین ائیر پورٹ ایسا ہے جہاں کئی گھنٹے گزار کر بھی لوگوں کا دل کرتا ہے کہ مزید کچھ وقت تک قیام کیا جائے۔اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2025 کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے، جس میں ایک ایشیائی ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا ہے۔درحقیقت گزشتہ چند برسوں سے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کی جنگ قطر اور سنگا پور کے درمیان ہوتی رہی ہے۔گزشتہ سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اس سال سنگاپور کے چانگی ائیر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جبکہ قطر کے حصے میں دوسرا نمبر آیا۔سنگا پور کے اس ائیرپورٹ نے مجموعی طور پر 13 ویں بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے اور اس سے قبل 2023 میں بھی وہ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا تھا۔آبشار اور گلاس برج سے لیس سنگاپور کا یہ ائیرپورٹ برسوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اس ائیرپورٹ میں اسپاز (spas)، ہوٹلز، آرٹ گیلریز، ایک میوزیم، ایک سنیما اور ڈائناسور تھیم پارک بھی موجود ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر کے 565 ائیر پورٹس میں دستیاب سہولیات جیسے ٹرمینل لے آؤٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر یہ فہرست مرتب کی گئی ہے۔جاپان کا ٹوکیو ہینیڈا ائیرپورٹ دنیا کا تیسرا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا، جبکہ اسے دنیا کا سب سے بہترین صاف ستھرا ائیرپورٹ بھی قرار دیا گیا۔انچیون ائیرپورٹ / فوٹو بشکریہ اسکائی ٹریکسجنوبی کوریا کے انچیون ائیرپورٹ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جبکہ ٹوکیو کا ناریتا ائیرپورٹ 5 ویں نمبر پر رہا۔ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ دنیا کا چھٹا بہترین ہوائی اڈہ رہا جس کے بعد پیرس کا چارلس ڈیگال ائیر پورٹ 7 ویں پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔روم کا Flumicino ائیرپورٹ 8 ویں، جرمنی کا میونخ ائیر پورٹ 9 ویں جبکہ سوئٹزر لینڈ کا زیورخ ائیر پورٹ 10 ویں نمبر پر رہا۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر