سائنسدانوں نے ہتھیلی اور انگلی کی جدیدہم آہنگی کا حامل انسان نما روبوٹک ہاتھ تیار کرلیا

بیجنگ(شِنہوا) تصور کریں ایک روبوٹک ہاتھ انسان کی طرح درستگی کے ساتھ اپنی ہتھیلی اورانگلیوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے نہ صرف اشیاء کو بہترین استحکام کے ساتھ پکڑے بلکہ ان کے 3 ڈی خدوخال کو “محسوس” کرکے مختلف مواد کے درمیان تفریق بھی کر سکے۔ یہ تصور شنگھائی جیاؤ تھونگ یونیورسٹی کی انقلابی تحقیق کی بدولت حقیقت بن چکا ہے۔
یہ تخلیقی ایجاد روبوٹکس کے بنیادی چیلنج کو حل کرتی ہے۔ نرم روبوٹک ہاتھوں نے حساسیت کے لحاظ سے امید افزا نتائج پیش کئے مگر موجودہ ڈیزائن میں بنیادی طور پر انگلیوں کی حساسیت پر توجہ مرکوز کی گئی جبکہ ہتھیلی کے اہم کردار کو نظر اندازکیا گیا جو اشیاءسنبھالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تحقیقی ٹیم نے مکمل طور پر مربوط نظام تیار کر کے محدود پن پر قابو پایا جس میں ہتھیلی اور انگلیاں بہترین ہم آہنگی سے کام کرتی ہیں۔ اس سے حساسیت اور کنٹرول کی نئی سطح حاصل ہوئی۔
اس پیشرفت کی بنیاد 3 انقلابی خصوصیات پر ہے۔ ان میں ایک لاکھ 80 ہزار سینسنگ یونٹ فی مربع سینٹی میٹر ہائی ریزولوشن ٹیکٹائل ہتھیلی (جو انسانی جلد سے 754 گنا زیادہ حساس ہے)، 204.3 ڈگری تک مڑنے کی حامل نہایت لچکدار انگلیاں اور ذہین ہم آہنگی کے الگورتھمز شامل ہیں جو ہتھیلی اور انگلیوں کے درمیان بلا تعطل تعامل ممکن بناتے ہیں۔
ہتھیلی کا پیچیدہ بصری-ٹیکٹائل نظام مائیکرو کیمروں اور کثیر سطحی لچکدار سینسرز کو یکجا کرتا ہے جبکہ فائبر-مضبوط نیومیٹک انگلیاں 14.6نیوٹن گرفت کی قوت کے ساتھ طاقت اور نرمی دونوں فراہم کرتی ہیں۔
یہ ہم آہنگی روبوٹک ہاتھ کو شاندار انسان نماصلاحیتوں کی طرح کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔
یہ تحقیق نیچر کمیونیکیشنز جریدے میں شائع ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر