چین کا تھیان وین-2 محقق لانچ مقام پر پہنچ گیا

بیجنگ(شِنہوا) چین کا سیارچوں کی تحقیق کرنےوالا تھیان وین-2 محقق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے علاقے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز پہنچ چکا ہے۔چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے جمعرات کو بتایا کہ تھیان وین-2 محقق کو 2025 کی پہلی ششماہی میں لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔یہ محقق 2016ایچ ا و3 زمین کے ایک قریبی سیارچے سے نمونے جمع کرے گا اور 311 پی نامی ایک دم دار ستارے (کومٹ ) کی کھوج کرے گا۔ادارےنے مزید بتایاکہ اس وقت لانچ مقام پر تمام سہولتیں اچھی حالت میں ہیں اور تیاری کا کام منصوبہ کے تحت چل رہا ہے۔ زمین کے مدار کے قریب مستحکم طور پر گردش کرنےوالے سیارچے 2016ایچ او3 کو زمین کا نیم سیارہ کہا جاتا ہے۔ اس میں ابتدائی شمسی نظام کا قدیم مواد موجود ہے جس نے اسے ایک زندہ فوسل بنادیا ہے جو شمسی نظام کی تشکیل اور ارتقاء کے مطالعے کے لئے مفید ہے۔دم دار ستارہ 311 پی مریخ اور مشتری کے درمیان مرکزی سیارچوں کی پٹی کے مدار میں گھوم رہا ہے۔یہ دم دار ستاروں اور سیارچوں دونوں کی خصوصیات کا اظہار کرتا ہے ۔اس کی تحقیق سے محققین کو چھوٹے خلائی اجسام کی ترکیب، ساخت اور ارتقاء سے متعلق مزید معلومات کے حصول میں مدد ملے گی جو شمسی نظام کو سمجھنے میں موجود خلا کو پُر کرے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر