ایکس کے نئے اے آئی چیٹ بوٹ گروک 3 کو آپ مختصر وقت تک مفت استعمال کرسکتے ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اس موقع پر ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اب تک دنیا میں متعارف کرائے جانے والا سب سے اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ ہے، جس کا مقابلہ دیگر چیٹ بوٹس نہیں کرسکتے۔کمپنی کے مطابق یہ نیا اے آئی چیٹ بوٹ ہر ماہ 40 ڈالرز فیس ادا کرنے والے ایکس کے پریمیئم پلس صارفین کو دستیاب ہوگا۔مگر اب آپ مختصر وقت کے لیے گروک 3 کو مفت استعمال کرسکتے ہیں۔اس بات کا اعلان ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں کیا۔البتہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مختصر وقت درحقیقت کتنے دنوں یا گھنٹوں پر مشتمل ہے۔جب آپ ایکس ایپ پر گروک پر کلک کریں گے یا ویب ورژن پر اسے استعمال کریں گے تو ایک ایپ لانچ ہوگی جس میں آپ نئے تھنک اور ڈیپ سرچ کے آپشنز دیکھ سکتے ہیں۔البتہ آپ کو ڈراپ ڈاؤن مینیو میں جاکر اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ گروک 2 نہیں بلکہ گروک 3 استعمال کر رہے ہیں۔مفت صارفین کو گروک 3 میں محدود فیچرز دستیاب ہوں گے۔ایکس اے آئی کے مطابق تھنک آپشن انسانوں جیسی منطق ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے آپ پیچیدہ سوالات پوچھ سکتے ہیں۔اسی طرح ڈیپ سرچ کو کمپنی کی جانب سے اگلی نسل کا سرچ انجن قرار دیا گیا ہے جو کہ تحقیقی انکوائریز کی سمریز تیار کرسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر