کراچی: ڈیفنس میں بنگلے پر پولیس چھاپے کے دوران چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بنگلے سے فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس چار گھنٹے بعد صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی، فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔فائرنگ کرکے ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزم ارمغان قریشی نے بنگلہ ایک سال سے زائد عرصے سے کرائے پر لیا ہوا تھا، ملزم ارمغان قریشی اپنے ساتھ 30 سے 40 سکیورٹی گارڈز لے کر گھومتا تھا۔ملزم ارمغان قریشی نے اپنی گاڑیوں پر ہری نمبر پلیٹ پر عسکری ادارے کا نام لکھا ہوا تھا، ملزم کے گھر سے کال سینٹر بھی پکڑا گیا ہے، ملزم کے گھر میں کال سینٹر کا پورا سرور لگا ہوا تھا، ملزم ارمغان قریشی نے گھر میں موشن ڈیٹیکٹر اور فلیش کیمرہ بھی لگایا ہوا تھا۔پولیس کو بنگلے سے ہزاروں کی تعداد میں بڑے اسلحے کی گولیاں بھی ملیں، برآمد گولیوں کی تعداد 10ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔گھر سے ایک امریکن اسنائپر ملی ہے، بنگلے سے 222 گن، ایس ایم جی اور ڈیجیٹل لاکر بھی ملا ہے۔ اس کے علاوہ بنگلے سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق پولیس پہلے فلور پر پہنچی تو ملزم نے دوسرے فلور سے فائرنگ کی، ملزم کو ہتھیار ڈالنے کے لیے پولیس نے اہلخانہ کے ذریعے مجبور کیا۔ملزم ارمغان قریشی کچھ سالوں سے گھر والوں سے الگ رہ رہا تھا، ملزم سے پولیس مغوی نوجوان سے متعلق پوچھ گچھ کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر