ایم ڈی کیٹ ختم کرنے اور یونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت کی تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی میٹنگ گزشتہ روز پی ایم ڈی سی سیکرٹریٹ میں ہوئی جہاں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار نے میڈیکل یونیورسٹیوں کے لیے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ختم کرنےاوریونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت کی تجویز دی۔ ڈاکٹرملک مختارنے کہا کہ صوبائی میڈیکل یونیورسٹیاں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن بھی خود کریں، پی ایم ڈی سی صرف نیشنل لائسنسنگ امتحان لے کر ڈاکٹروں کو لائسنس دے۔ کمیٹی اجلاس میں ممبران نے کہا کہ سپلیمنٹری اور امپروومنٹ والےطلبہ کو اس سال میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلےنہ دیں، سپلیمنٹری اور امپروومنٹ کا معاملہ پی ایم ڈی سی میں لےجائیں جبکہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ طلباء کو صرف ان ہی کے صوبےکے ایم ڈی کیٹ میں بیٹھنےکی اجازت ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ سال 2024 کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں جس پر بہت سے خدشات نے جنم لیا تھا۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر