ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران صدر مسعود پزشکیان نے دباؤ کے سامنے نہ جھکنے اور دشمن سے آخری سانس تک لڑنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ایران کسی صورت دھونس اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جنگ کسی نہ کسی مرحلے پر ختم ہونی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ بہتر ہے جنگ آج ہی ختم کی جائے کیونکہ ایران طاقتور ثابت ہوچکا ہے، ہمیں جنگ سے پیدا ہونے والی مہنگائی سمیت دیگر مسائل کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں اس لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

واضح رہے کہ سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کا بھی کہنا تھا کہ تہران کو امریکا کی ظالمانہ پابندیوں سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرنی ہوگی، ہمارے دشمن مسلم ممالک کے وسائل اور خام مال کو لوٹنے کیلئے آرہے ہیں، ایران اور عراق کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر