ٹیکس ٹو جی ڈی پی، ایف بی آر نے آئی ایم ایف کا طے شدہ ہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) یہ طے شدہ تناسب 10.6فیصد تھا تاہم 10.8 فیصد حاصل کرلیا گیا، ٹیکس مشینری نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 5624 ارب روپے جمع کیے اور اس طرح 6009 ارب روپے کے مطلوبہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 385 ارب روپے کی کمی کا سامنا رہا جو آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ششماہی کے لیے طے پایا تھا لیکن ایف بی آر نے 0.2 فیصد جی ڈی پی کے معمولی فرق سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کے ہدف کو عبور کیا۔آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف کے تحت یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ موجودہ مالی سال 2024-25کے لیے سالانہ بنیاد پر ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.6فیصد ہو گا لیکن پہلی ششماہی کے دوران یہ تناسب 31 دسمبر 2024 تک بڑھ کر 10.8فیصد ہو گیا۔دی نیوز کو بدھ کے روز شیئر کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کی مدت میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب مقررہ ہدف سے کم رہا اور 9.5 فیصد پر رہا۔پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 0.92 فیصد تھا۔ اب ایف بی آر نے فرض کیا ہے کہ دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 2.57 فیصد کے قریب رہ سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر