‘بہت خطرناک’ طوفان ‘بیرل’ کیریبین کی طرف بڑھتا ہوا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکی موسمیاتی اداروں نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی کیریبین کی طرف بڑھتا ہوا سمندری طوفان ‘بیرل’ اتوار کو تیسرے درجے کے “بہت خطرناک” طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ اس سال ‘اٹلانٹک سیزن’ میں آنے والا پہلا سمندری طوفان ہے۔

امریکہ کے ‘نیشنل ہریکین سینٹر’ کے مطابق اٹلانٹک سیزن سے مراد یکم جون سے 30 نومبر کے درمیان کا وہ عرصہ ہے جس میں بحر اوقیانوس میں طوفان آنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

بیرل کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ متاثرہ علاقوں میں ہواؤں کی رفتار میں اس قدر تیزی اور سطح سمندر میں اس حد تک اضافے کا باعث بن سکتا ہے کہ ان سے جان کو خطرہ ہو۔

نیشنل ہریکین سینٹر نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ متوقع طور پر اس طوفان کا مرکز (طوفان کی آنکھ) پیر کو ونڈورڈ جزائر سے گزرے گا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرل کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ یہ ونڈورڈ جزائر تک پہنچنے پہنچتے چوتھے درجے کے “انتہائی خطرناک” طوفان میں تبدیل ہو چکا ہو گا۔

دریں اثناء، بارباڈوس کے دارالحکومت برج ٹاؤن میں گیس اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔ بازاروں میں بھی لوگوں کا رش رہا، جو متوقع ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اشیا خورونوش اور ضرورت کا دیگر سامان خریدتے نظر آئے۔

بارباڈوس کے علاوہ سینٹ لوسیا، سینٹ ونسینٹ، گریناڈائنز، گریناڈا اور ٹوباگو میں بھی طوفان سے متعلق انتباہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر