افغانستان سے متعلق دوحہ کانفرنس کا تیسرا دور، طالبان کی شرکت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی جانب سے تقریباً 30 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو ان مذاکرات کے آج شروع ہونے والے تیسرے دور میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ افغانستان کے بارے میں بات چیت کر سکیں۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد طالبان حکام کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر باہمی روابط بڑھانا ہے۔

طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، جو اس وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے کابل میں دوحہ روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کی جانب سے اولین ترجیحات میں افغانستان کے اقتصادی مسائل کا حل، ملک پر اثرانداز ہونے والی بین الاقوامی پابندیوں اور ان کی حکومتی کامیابیوں پر بات چیت شامل ہے۔ تاہم مجاہد نے اس بات پر زور دیا تھا کہ افغانستان کے اندرونی مسائل پر بات چیت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

یو این اہلکاروں کے مطابق دوحہ کانفرنس میں توجہ کا مرکز افغانستان میں انسانی حقوق، بلخصوص خواتین کے حقوق ہوں گے۔

علاوہ ازیں، اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو منگل کو افغان وفد کے ساتھ ملاقات کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

خواتین کے حقوق ‘اندرونی مسئلہ‘ ہیں، طالبان حکام

اقوام متحدہ کی اس کانفرنس میں طالبان حکام کی جانب سے بھیجے گئے وفد میں کوئی خاتون شامل نہیں ہے حالانکہ اس کانفرنس کے بنیادی نکات میں افغان خواتین کے حقوق کے بابت بات چیت متوقع ہے۔

اس بات پر عالمی برادری کی جانب سے تنقید کے بعد طالبان حکام کی جانب سے کہا گیا کہ خواتین کے حقوق افغانستان کا اندرونی مسئلہ ہیں جس سے طالبان حکام خود نمبردآزما ہو سکتے ہیں اور عالمی برادری کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ طالبان نے 2021ء میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے افغانستان میں خواتین پر سخت ترین پابندیاں عائد کی ہیں جنہیں اقوام متحدہ نے “جنسی تفریق” قرار دیا ہے اور عالمی برادری نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت جاری رکھی ہوئی ہے۔

تاہم مجاہد نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا، ”ہم افغانستان کی حدود میں ہی اس مسئلے کے حل کی طرف ایک منطقی راستہ تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ طالبان حکومت تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔

اس میں طالبان حکام پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل فروری میں اس کانفرنس کے دوسرے دور میں طالبان حکام نے شرکت سے اجتناب کیا اور اس اجلاس کے پہلے دور میں طالبان کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر