بھارتی فوج کے 5 اہلکار مشقوں کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارتی فوج کے 5 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل پر معمول کی مشقیں کررہے تھے کہ اس دوران فوجی اہلکار ٹینکوں پر سوار ہوکر دریا عبور کرنے لگے تو دریا میں اچانک بڑا سیلابی ریلا آگیا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ یہ واقعہ دولت بیگ اولڈی کے علاقے میں پیش آیا، دریا عبور کرتے ہوئے اچانک پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس سے ٹینکوں کا توازن بگڑ گیا اور 5 فوجی اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر مرنے والوں میں 4 اہلکار ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شامل ہے جن کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر