غزہ،اسرائیلی فوج کا کیپٹن بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک، 16اہلکار زخمی

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)غرب اردن کے علاقے جنین میں حماس کے مرکز کو تباہ کرنے کے لیے جانے والی فوجی بکتر بند گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی،اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جنین میں سڑک کے کنارے زیر زمین نصب بارودی سرنگ بم پھٹنے سے 22سالہ کیپٹن ایلون اسکاگیو ہلاک ہوگئے،بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈی 9ملٹری بلڈوزر کی مدد سے دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے لیے سرچ آپریشن کیا تھا مگر بلڈوزر زیر زمین بارودی سرنگ کے زیادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے نشاندہی نہیں کرسکا،اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بارودی مواد کو زیر زمین 1.5میٹر کی گہرائی میں نصب کیا گیا تھا، جو ڈی 9ڈگ پوائنٹ سے گہرا ہے،اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 16زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 5کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور 9اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر