یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔ میڈیااورسوشل میڈیاپریکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کہ حو الے سے خبریں چل رہی ہیںجس کی تردیدکرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ یکم جولائی 2024سے پٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی۔ ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم لیوی میں یکم جولائی 2024سے اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے، حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائوسے آگاہ ہیں،عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر