اسکاٹ لینڈ، جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر500سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

ایڈنبرگ(نیشنل ٹائمز)اسکاٹ لینڈ نے جیلوں میں گنجائش کم پڑجانے کے بعد 500سیز ائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی سیکریٹری برائے قانون و انصاف نے گذشتہ ماہ جیلوں میں گنجائش کی کمی کے سبب قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔محکمہ جیل کے سربراہ نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے ریاست قیدیوں کے بنیادی حقوق ادا نہیں کرپائے گی۔سیکریٹری برائے قانون و انصاف کے مطابق پہلے مرحلے میں ان قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی جنہیںچار برس سے کم کی سزا سنائی گئی تھی اور ان کی سزا آئندہ 6ماہ کے دوران پوری ہورہی ہو۔ان قیدیوں کی رہائی شروع ہوچکی ہے جبکہ آنیو الے چند ہفتوں میں وقفے وقفے سے ساڑھے پانچ سو کے لگ بھگ قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔اسکاٹش پریژن سروس کے ترجمان کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ اور اعلان کیا گیا تھا۔اسکاٹ لینڈ کی جیلوں میں قیدیوں کی 8007قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ گذشتہ ماہ تک جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 8348تک پہنچ چکی تھی۔اسکاٹش حکومت کے سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی کے فیصلے پر سماجی حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔جرائم کا نشانہ بنانے بننے والے شہریوں کی تنظیم وکٹم سپورٹ اسکاٹ لینڈ نے کہا ہیکہ ماضی میں بھی جب قیدیوں کو اس طرح رہا کیا گیا تھا تو ان میں سے 40فیصد نے رہائی کے 6ماہ کے دوران ہی پھر انہیں جرائم کا ارتکاب کیا تھا جن میں انہیں سزا ہوئی تھی، اور اس بار بھی یہی صورتحال درپیش ہونے کا خطرہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر