سکھ شہری کو امریکا میں قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے جواب طلب

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا نے اپنی سرزمین پرسکھ شہری کو قتل کرنے کی کوشش پر بھارت سے جواب طلب کرلیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے آن لائن بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کی کوشش کی گئی۔ اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔نائب امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سکھ شہری کو قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے بات کی ہے۔ بھارت نے امریکی تحفظات کا جواب دیا ہے۔ بھارت پر واضح کیا ہے کہ امریکا اس معاملے پر جواب چاہتا ہے۔ بھارت سے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر سکھ شہری کے قتل کی کوشش کے معاملے پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔کرٹ کیمبل نے کہا کہ بھارتی حکام قتل کی سازش کے الزامات کے بعد ادارہ جاتی اصلاحات کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر