آئی ایم ایف کا اسٹیشنری سمیت بیشتر آئٹمز پر سبسڈی دینے سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )نے مجوزہ فنانس بل 2024-25 میں اسٹیشنری سمیت بیشتر آئٹمز پر رعایت دینے سے انکار کر دیا اور ابھی تک صرف ٹیکسٹ بکس پر جی ایس ٹی کے خاتمے اور پروفیسرز و ریسرچرز کے ریبیٹ کی بحالی اور سیمنٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی واپسی اور دیگر تکنیکی تبدیلیوں پر اتفاق کیا ہے تاہم اسٹیشنری کے دیگر آئٹمز پنسلوں، شاپنرز اور دیگر اسٹیشنری پر 18 فیصد ٹیکس لگے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق فاٹا اور پاٹا میں 6 فیصد ٹیکس ختم کرنیکی تجویز کی بھی آئی ایم ایف نے مخالفت کی ہے۔سیمنٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کے متبادل آپشنز کے طور پر حکومت نے بیرون ملک جانے کیلیے ہوائی جہازوں کے ٹکٹس پر ایف ای ڈی بڑھانے حتی کہ اس کی شرح دگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے تاحال حکومت کی جانب سے ایکسپورٹس پر متعین انکم ٹیکس کا نظام بحال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت برآمد کنندگان کو بھی رعایت نہیں دے سکے گی۔حکومت نے برآمد کنندگان پر متعین ٹیکس نظام کی بحالی تجویز آگے بڑھاتے ہوئے اسے ایک سے دو یا تین فیصد تک بڑھانے کا کہا ہے تاکہ آئی ایم ایف سے آمادگی حاصل کی جا سکے تاہم آئی ایم ایف نے تاحال اس کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے اعلی عہدیدار تمام اقسام کی آمدن کیساتھ ایک سا سلوک چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت مالیاتی بل کی تیاری کیلیے مکمل تیار ہے جو کہ اب قومی اسمبلی کے جاری ہفتے کے دوران پیش کیاجائیگا، اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ حکومت 250 ارب روپے کے مالیاتی خلا کو کیسے ایڈجسٹ کرے گی جو کہ پی ایس ڈی پی میں تخلیق کیا گیا ہے جہاں پی ایس ڈی پی کو 1400 ارب روپے سے گھٹا کر 1150 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ کیایہ کشن ملنے سے ٹیکس کی شرحوں میں تخفیف ہو سکے گی۔آئی ایم ایف حکومت کو ایسانہیں کر نے دے رہا اور ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے کیسے ڈیل کر تی ہے۔ادھر پاکستان اور آئی ایم ایف نے ورچوئل مذاکرات گزشتہ کئی دن سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکومت نے آئی ایم ایف سے کہا تھاکہ اسٹیشنری آئٹمز پر جی ایس ٹی ہٹانے کی اجازت دی جائے۔ اس پر آئی ایم ایف ٹیکسٹ بکس کی حدتک تو جنرل سیلز ٹیکس ہٹانے پر رضامند ہوگیا ہے لیکن دیگر تمام آئٹمز جیسے کہ پنسلیں، شاپنر، مشق کی کابیاں اور دیگر چیزوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی برقرار رکھنے پر مصر ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر