کراچی، سندھ حکومت کا زیر زمین پانی کے استعمال پر بھی میٹرز لگانے کا فیصلہ

کراچی (نیشنل ٹائمز)کراچی کے عوام کیلئے ایک اور پریشانی، صوبائی حکومت نے زیر زمین بورنگ اور کنویں کے پانی کے استعمال پر بھی میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی طرح پانی کیلئے بھی میٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ زمین سے پانی نکالنے، استعمال اور فروخت کو شہری حکومت مانیٹر کرے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کارپوریشنز، تجارتی استعمال، بوٹلنگ، پیکجنگ، تعلیمی ادارے، ہوٹل، ریسٹورینٹس، مینوفیکچرنگ، پروسسینگ، سوسائٹیز اور کوآپریٹو سوسائٹیز پر بھی ہوگا۔ میئر کراچی نے بتایا کہ سی او ٹیڈیپ زبیر موتی والا نے صنعتی علاقوں میں پانی کے میٹرز نصب نہ کرنے کے لیے فون کیا،کمرشل سیکٹرکے لیے زیرزمین پانی نکالنے پرپالیسی تیارکرلی ہے اس سے سالانہ ایک ارب روپے آمدنی متوقع ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صرف انفرادی رہائشی مکانات پر زیر زمین پانی کا استعمال مفت ہوگا، صنعتی علاقوں میں پانی کی چوری روکنیکے لیے ڈیجیٹل میٹرز لگانیکاعمل یکم اگست سے شروع ہوگا۔اس کے علاوہ کراچی ڈویژن اور اطراف کے علاقوں رہائشی کمپلیکس، اپارٹمنٹس، فلیٹس، ہائی رائز بلڈنگس پر اطلاق ہوگا۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر