امریکی ایوان میں منظور کی گئی قرارداد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، شیری رحمان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی انتخابات پر تحقیقات کے حوالے سے منظور ہوئی قرارداد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہائوس ریزولوشن 901 نومبر 2023 میں پیش کی گئی تھی، دو کانگریس مین نے کافی مثبت اور تعمیری باتیں کیں، اس پر بحث کرتے ہوئے کانگریس مین ڈین کلڈی نے تھوڑی پاکستان مخالف تنقید کی جو کہ نارمل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بہت لابنگ ہوئی ہے، وہاں بہت سے فنڈز کا تبادلہ ہوا ہے، میں بتا نہیں سکتی کہ کس کو، یہ وہاں الیکشن کا سال ہے اور لابنگ بہت ہو رہی ہے۔شیری رحمان نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں اپنے مفاد میں لگتا ہے جب بھی لگتا ہے یہ ملک کو دائو پر لگا دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان اور دیگر مماملک بھی وہاں لابنگ کرتے ہیں جب انہیں اپنے ملک کیلئے کوئی بات منوانی ہوتی ہے، لیکن یہاں ایک دوسری کی کٹوتیاں چل رہی ہیں اور جو فنڈنگ ہو رہی ہے وہ اس لئے کہ پاکستان کو بری نظر سے دیکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی لابنگ کی لیکن کبھی پاکستان کی ساکھ کو ٹھیس نہیں پہنچائی۔شیری رحمان نے کہا کہ پہلے انہوں نے سائفر کا اتنا لمبا چکر چلایا کہ مداخلت ہو رہی ہے، اب آپ خود مداخلت مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سفارتی عملے نے وہاں جب کانگریس مین مچ مکارمک سے بات کی تو یہ معاملہ ایک دم کمزور ہوگیا لیکن یہاں اس کا واویلا زیادہ ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کے انتخابات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اتنی رپورٹس جاری ہوئیں انہیں تو کوئی فرق نہیں پڑا، یہ قرارداد کانگریس نے پاس کی ہے ایڈمنسٹریشن نے نہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔سوات مدین واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایسے واقعات کو انتہائی سنگین قرار دیا اور کہا کہ تنظیمیں لوگوں کو بھڑکا رہی ہیں۔پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لگتا ہے انہیں کہا گیا ہے روز یہ بات کریں کہ پختونوں کا قتل نامنظور، ہمیں کیوں کسی پاکستانی کا قتل منظور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم وہاں آپریشن کرکے دہشتگردوں کو ختم کریں گے تو کیا پختونوں کا تحفظ نہیں ہوگا؟۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر