بھارت، لوک سبھا میں جئے فلسطین اور اللہ اکبر کے نعرے، انتہا پسند اراکین تلملا اٹھے

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت کی مسلمان اکثریتی سیاسی جماعت کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی کی حلف برداری کے دوران لوک سبھا میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ حلف لینے کے بعد اسد الدین اویسی نے ایسے نعرے لگائے جس کی وجہ سے کئی اراکین مشتعل ہوگئے۔بھارت کی اٹھارہویں لوک سبھا (پارلیمنٹ) کے لیے منتخب اراکین کی حلف برداری پیر سے جاری ہے۔ ایوان کے پروٹیم اسپیکر بھرتری ہری مہتاب ایک ایک کر کے تمام اراکین کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلا رہے ہیں۔ پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے والے پہلے شخص تھے۔اب تک 350 سے زائد ارکان اسمبلی حلف اٹھا چکے ہیں۔منگل کو کو اسد الدین اویسی نے اپنے عہدے کا حلف اردو میں اٹھایا۔ جب بنچ سے ان کا نام پکارا گیا تو ایوان میں بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے گئے، اس کے ساتھ ہی کچھ اراکین پارلیمنٹ نے جئے شری رام کے نعرے بھی لگائے۔جب اویسی حلف لینے کے لیے ڈائس پر پہنچے تو انہوں نے اردو میں حلف لیا اور جئے بھیم، جئے میم، جئے تلنگانہ، جئے فلسطین کا نعرہ لگایا اور آخر میں تکبیر اللہ اکبر کہا۔لوک سبھا رکن شوبھا کرندلاجے نے اسد الدین اویسی کے نعروں پر سوال اٹھایا۔ اس کے بعد پارلیمنٹ میں موجود دیگر ارکان نے بھی جئے فلسطین کہنے پر اعتراض کیا۔تنازع کو بڑھتا دیکھ کر بینچ پر بیٹھے رادھا موہن سنگھ نے اسے ریکارڈ سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ اویسی کا لگایا گیا نعرہ بالکل غلط اور آئین کے خلاف ہے۔ ایک طرف وہ آئین کے نام پر حلف اٹھا رہے ہیں اور دوسری طرف آئین کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، اویسی کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا ہے، وہ آئے روز ملک اور آئین کے خلاف سوالات اٹھاتے ہیں۔اویسی کے نعرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ہم کسی ملک کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتے لیکن ایوان میں کسی ملک کا نام لینا درست نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر