غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یورپی یونین

برسلز(نیشنل ٹائمز)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نگراں جوزپ بوریل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ جنگ مزید طول پڑ سکتی ہے اور اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا وہ بہت خطرناک ہے۔العربیہ کو انٹرویو میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ اسرائیل منظم طریقے سے فلسطین میں ایک علاقے کا دوسرے علاقے سے الحاق پر کام کر رہا ہے۔جوزپ بوریل نے خبردار کیا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اس سے امن نہیں بلکہ جنگ اور انتشار آئے گا۔ غزہ میں جنگ مزید طویل ہوسکتی ہے۔یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار جوزپ بوریل نے مزید کہا کہ غزہ کو ملبے کا ڈھیر بننے اور اسے ایک اور صومالیہ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جوزپ بوریل نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین غزہ جنگ کو روکنے اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے عرب ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر