کینیا،آئی ایم ایف کی ایما پر بنائے گئے بجٹ منظوری کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے ، پارلیمنٹ کو آگ لگا دی، پولیس کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

نیروبی (نیشنل ٹائمز)افریقی ملک کینیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ عوام حکومت کی جانب سے مجوزہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بول کر اسے آگ لگا دی ، احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے کم سے کم10 افراد ہلاک اور50سے زائد زخمی ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دارلحکومت نیروبی میں پارلیمنٹ کے باہر افراتفری اور مظاہرین کے پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ سینکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر مختلف حصوں میں آگ لگا دی۔ کینیا کی پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے میں ناکامی کے بعد آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھرا ئوکیا۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔برطانوی خبررساںادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر کم از کم پانچ مظاہرین کی لاشیں د یکھی گئی ہیں ۔مظاہرین میں سے ایک شخص ڈیوس ٹفاری نے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے خبررساںادارے کو بتایا کہ ہم پارلیمنٹ کو بند کرنا چاہتے ہیں اور ہر رکن پارلیمنٹ کو اپنے عہدے چھوڑ دینے چاہئیں، اور استعفی دینا چاہئے، ہماری نئی حکومت ہوگی۔اس دوران ملک بھر کے کئی دوسرے شہروں اور قصبوں میں بھی مظاہرے اور جھڑپیں ہوئیں۔خیال رہے کہ پارلیمنٹ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے، اگلا مرحلہ یہ ہے کہ قانون سازی صدر کو دستخط کے لیے بھیجی جائے۔ اگر انہیں کوئی اعتراض ہو تو وہ اسے واپس پارلیمنٹ میں بھیج سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر