بانی وکی لیکس جولین اسانج نے امریکہ سے رہائی کے بدلے ڈیل کر لی

لندن(نیشنل ٹائمز) دنیا بھر میں وکی لیکس کے ذریعے بھونچال برپا کرنے والے جولین اسانج نے بالآخر امریکہ سے رہائی کے بدلے ڈیل کر لی۔جولین اسانج امریکہ کی اہم اور خفیہ معلومات افشا کرنے کے بعد امریکی حکام کی جانب سے گرفتاری کے خوف سے متعدد ملکوں میں روپوش رہنے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے، جہاں برطانی حکومت نے انہیں گزشتہ 5سال سے پابند سلاسل کیا ہوا تھا۔امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق جولین اسانج نے امریکا سے ڈیل پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور انہوں نے برطانیہ چھوڑ دیا ہے اور وہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکہ سے ڈیل کے تحت جولین اسانج کو امریکہ فوری طور پر گرفتار نہیں کرے گا، ڈیل کے مطابق وہ بدھ کو شملی ماریانا جزائر کی عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کرائیں گے، جس میں بانی وکی لیکس امریکہ کی اہم اور خفیہ معلومات افشا کرنے کا اعتراف کریں گے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر