ایلون مسک کی اپنے 12 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) ا سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اپنے 12 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔گزشتہ چند روز سے رپورٹس سامنے آرہی تھیں کہ ایلون مسک اور ان کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار شیون زیلیس کے ہاں چند ماہ پہلے تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ ایک انٹرویو کے دوران ایلون مسک سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے 12 ویں بچے کو خفیہ رکھا ہوا ہے؟ جس پر ایلون مسک نے کہا کہ ‘خفیہ طور پر باپ بننے کی رپورٹس غلط ہیں، ہمارے سب دوست اور گھر والے اس سے واقف ہیں، البتہ اس بارے میں پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی، مگر اسے خفیہ رکھنا تو نہیں کہا جا سکتا’۔ایلون مسک اور شیون زیلیس نے بچے کا نام یا جنس کے بارے میں بات نہیں کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک اور شیون زیلیس کے جڑواں بچوں کی پیدائش نومبر 2021 میں ہوئی تھی جبکہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد اب ایلون مسک کے 12 بچے ہوگئے ہیں۔ ایلون مسک اور ان کی پہلی اہلیہ جسٹن مسک کے 6 بچے ہوئے تھے جن میں سے ایک انتقال کرگیا جبکہ 5 زندہ ہیں اور کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے ان کے 3 بچے ہیں۔اس بچے کے بارے میں اولین رپورٹ 20 جون کو بلومبرگ کی جانب سے جاری کی گئی تھی جس میں عالمی آبادی میں کمی کے حوالے سے ایلون مسک کے خدشات پر بات کی گئی تھی۔ایلون مسک نے انٹرویو کے دوران بھی اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘متعدد ممالک میں آبادی کی شرح گھٹ رہی ہے اور جلد ایسا پوری دنیا میں ہوگا’۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر