تاجروں نے اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے اجازت طلب کر لی

کراچی (نیشن ٹائمز )تاجروں کی جانب سے ملک میں موجود اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔ چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان مزمل چیپل کے مطابق اس وقت ملک میں 3.9 ملین ٹن اضافی گندم موجود ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو اچھی قیمت نہیں مل رہی۔ ملک میں موجود اضافی گندم کی برآمد کی اجازت لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گندم، آٹا اور میدہ کی برآمد کی فوری اجازت دے ۔ ڈھائی لاکھ ٹن آٹا، ڈھائی لاکھ ٹن میدہ اور 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان اضافی پیداوار سے بین الاقوامی منڈی میں داخل ہو سکتا ہے۔ اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔مزمل چیپل کا کہنا تھا کہ اضافی گندم کی برآمد سے کسانوں کو اچھی قیمت ملے گی اور ملک کے لیے زرمبادلہ بھی کمایا جائے گا۔ 32 ملین ٹن ضروت کے مقابلے میں 36 ملین ٹن سے زائد گندم کے ذخائر موجود ہیں ۔ 31.4 ملین ٹن پیدوار اور 4.6 ملین ٹن کے کیری فارورڈ اسٹاک ملا کر 36 لاکھ ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔ چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اضافی ذخائر کو برآمد نہ کیا گیا تو اسٹاک ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس وقت گندم کے بڑے سپلائیرز کی فصل آنے میں وقت ہے۔ اس لیے گندم کی برآمد کا اہم وقت ہے۔ اضافی گندم کی برآمد سے کرنٹ اکانٹ بیلینس بھی بہتر ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر