روس،داغستان میں یہودی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں پر حملے، پولیس اہلکاروں سمیت 23افراد ہلاک

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس کے شمال میں واقع جمہوریہ داغستان میں یہودی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں پر مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 23افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے شمالی قفقاز میں واقع جمہوریہ داغستان میں پینٹیکوسٹ کے آرتھوڈوکس تہوار کے موقع پر مسلح افراد نے دربنٹ اور مکھاچکالا شہروں کو نشانہ بنایا۔حملہ آوروں نے 2گرجا گھروں اور 2یہودی عبادت گاہوں کو اپنا نشانہ بنایا، ایک چرچ اور ایک عبادت گاہ کو نذر آتش بھی کر دیا ،حملے کے نتیجے میں کم از کم 15پولیس اہلکار، ایک پادری اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملہ آوروں میں سے 6پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، اور دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، فی الحال حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے بتانا قبل از وقت ہو گا۔ہلاک ہونے والے 15پولیس اہلکاروں کی تعداد داغستان کے ریپبلکن رہنما سرگئی میلیکوف نے بتائی ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر