کراچی (نیشنل ٹائمز ) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار500 روپے اور 10 گرام سونا 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ7 ہزار 47 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 43 ڈالر کم ہو کر 2320 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
سونا 1400 روپے سستا ، فی تولہ 2 لاکھ، ساڑھے 41 ہزار کا ہو گیا



