فلسطین کی قیمت پر اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے، سعودی سفیر

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی قیمت پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا۔ رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی کانفرنس میں شرکت کے دوران انہوں نے سعودی عرب کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثابت قدم ہے۔ ریاض مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک قائم نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل 1967کی حدود پر اور دارالحکومت القدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کر لیتا۔ ساتھ ہی غزہ میں جارحیت کا خاتمہ اور یہاں سے تمام اسرائیلی فوجیوں کا انخلا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد سے سعودی عرب اور عرب اور اسلامی ممالک نے اعلی سطحی سفارتی کوششوں کی قیادت کی ہے تاکہ عالمی برادری پر مسئلہ فلسطین کا فوری اور جامع حل تلاش کرنے کا دبا ڈالا جا سکے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر