پاک بھارت تعلقات اور براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں، امریکا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات اور براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اس حوالے سے پاکستانی رہنماں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پر شراکت داری جاری رہے گی، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات، براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں تاہم پاک بھارت مذاکرات کی رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین دونوں ملکوں کو کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری رابطوں پر یقین رکھتا ہے، مستقبل میں بھی پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی پر بات چیت جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر