غزہ میں6 لاکھ سے زیادہ بچے جنگ کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں، اقوام متحدہ ایجنسی

غزہ(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے باعث سکولوں کی جبری بندش سے غزہ میں تقریبا 6 لاکھ 25 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ مشرق قریب میں فلسطینی مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا عملہ مخلتف سرگرمیوں کے ذریعے فلسطینی بچوں کومدد فراہم کر رہا ہے جو انہیں تعلیم کی طرف واپسی میں مدد دینگی لیکن یہ کافی نہیں اس کے لئے جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جنگ نے غزہ میں بچوں کو لوٹ لیا ہے اور بچ جانیوالے بچے گہرے صدمے کا شکا ر ہیں ۔ان کے سکول تباہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے تعلیم اور کھیلے بغیر اپنا پورا تعلیمی سال ضائع کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنازعات اور جنگوں میں سب سے پہلے بچے متاثر ہو تے ہیں، ان میں سے ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہو گئی اور ان میں سے اکثر بچوں میں زندگی بھر یہ خوف رہے گا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر