محسن نقوی کی جہلم کینٹ آمد، اے این ایف کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت

جہلم (نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جہلم میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی جہلم کینٹ پہنچے جہاں انہوں نے جہلم ترکئی ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے شہید اہلکاروں محمدگلزار، مظہر اقبال اور ذیشان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔محسن نقوی نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی، محسن نقوی نے شہدا کے والدین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، اے این ایف کے اہلکاروں ذیشان، مظہر اور گلزار نے جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہیں آنے دی۔جی او سی جہلم، اے این ایف پنجاب کے ڈائریکٹرجنرل، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈی پی او جہلم، عسکری و سول افسران اور اے این ایف کے حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر