وزیراعظم کی فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو باہمی تعاون سے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علما اسلام(ف)کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں مولانا فضل الرحمان نے ان کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں مولانا عطا الرحمان، مولانا عبد الواسع و د یگر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سربراہ جے یو آئی کی دینی خدمات کو سراہا، شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کیلئے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجث 2024 کے حوالے سے بھی میاں شہباز شریف نے حمایت طلب کی، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو فروری الیکشن نتائج بارے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم چاہتے تھے تمام جمہوری قوتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر اپنا کردار ادا کریں، جمہوریت کیلئے آپ کی خدمات کے معترف ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر