اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے، پینٹا گون

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)پینٹا گون نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔ اس کشیدگی کو کم رکھنے کے لیے امریکی وزیر دفاع نے بدھ کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے اس سلسلے میں بات بھی کی ہے، عرب میڈیا کے مطابق پینٹا گون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے بھی اس بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے شمال میں سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں پہلے سے اضافہ ہے۔اسرائیل کے ساتھ بڑھی ہوئی سرحدی کشیدگی کے دوران پینٹا گون میںلبنانی آرمی چیف نے امریکی فوجی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اس موقع پر پینٹاگون نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل سی کیو بران اور جنرل جوزف عون کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور لبنان مشرق وسطی کے خطے میں پائیدار سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔بیان میںاس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ عون کیپٹل ہل پر قانون سازوں اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے وائٹ ہائوس کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک سمیت دیگر امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر