افغانستان میں 19 فیصد بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں: اقوام متحدہ

کابل(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے رابطہ دفتربرائے انسانی امور(او سی ایچ اے)کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 19فیصد بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔طلوع نیوزکے مطابق وزارت محنت وسماجی امورکے ترجمان سمیع اللہ رحیمی نے بدھ کو کہا کہ وزارت چائلڈ لیبرکوروکنے اور ایسے بچوں کے خاندانوں کی کفالت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے یتیم بچوں کے لیے تربیتی مراکزکو فعال کیا گیا ہے جہاں دیگر مدد کے ساتھ بچوں کو پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے دیہہ سبز میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے ایک افغان بچے فولاد نے شِنہوا کو بتایاکہ اس کا اسکول جانے کو دل کرتا ہے، لیکن وہ نہیں جا سکتا۔ہمارا خاندان قرض میں ڈوبا ہوا ہے اور غربت کی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ سکتا، اگر حکومت ہماری مالی مدد کرے تو میں اسکول جا سکتا ہوں۔افغانستان میں چار دہائیوں سے جاری جنگ اور انتہائی غربت سے بے شمارافغان بچے محنت مزدوری کرنے،سڑکوں پر کاریں دھونے سے لے کرجوتے پالش کرنے تک زندگی گزارنے کے لیے جدوجہد کرنے پرمجبورہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر