بجٹ میں جس قدر ہو سکا عام آدمی کو ریلیف دیں گے، شہبازشریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا،ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی طرف لائے، بجٹ میں جس قدر ہو سکا عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔ان خیالالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد لیا ۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے کہا کہ باوقار قومیں محنت،لگن اور حوصلے سے اپنی تقدیریں بدلتی ہیں۔ سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو، دنیا بھر میں جہاں بھی گیا،قرض کی بجائے سرمایہ کاری کا کہا، خواتین کو با اختیار بنانے،باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے محنت کرنی ہے۔ نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبیمیں تعلیم وتربیت یقینی بنائیں گے۔۔انہوں نے کہا ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا، اللہ رب العزت کی مدد اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں، سازشی ٹولے نے اس ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی، برسہا برس سے عملی سیاست میں ہوں مگر ایسی انتشار سے بھرپور سیاست پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھی۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ رب العزت نے دوسری بار خادم پاکستان کی ذمہ داری دی تو قوم کی مشکلات کے ازالے کا عہد کیا، مجھے امید ہے کہ میری کوششیں اور محنت آپ سب اور عوام کی امیدوں پر پوری اتر رہی ہوں گی، برادرانہ ممالک اور سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں جس قدر ہو سکا، عام آدمی کو ریلیف دیں گے، اس ملک کے مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے، آپ سب اور اتحادی جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔حکومت کی پالیسیوں کی عام آدمی اور ملکی مفاد میں بھرپور حمایت کی، جس پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی تجاویز پیش کریں، بجٹ کے حولے سے جھوٹ اور پراپیگینڈے کا موثر اور مدلل جواب دیں، پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ہمیں شب و روز محنت کرنی ہے، قوم کو بنیادی صحت، اعلی تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں، اس ملک کی باصلاحیت افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و تربیت یقینی بنائیں گے، خواتین کو با اختیار اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے محنت کرنا ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی گیا، قرض کی بجائے سرمایہ کاری کا کہ، سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو، با وقار قومیں محنت، لگن اور حوصلے سے اپنی تقدیریں بدلتی ہیں۔انہوں ںے کہا کہ چین اور باقی ترقی یافتہ ممالک سے سیکھتے ہوئے ہمیں پاکستان کے معروضی حالات کے تناظر میں اپنا تابناک مستقبل خود بنانا ہے، ہماری ٹیم کی کوششوں کی بدولت مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوئی، ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، اللہ کے فضل وکرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ارکان کو بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ارکان نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ بجٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ مزید برآں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے پارٹی قیادت کو گریڈ ایک سے سولہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی سفارش کی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر