اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران یکم اپریل 2024 سے 10 جون 2024 تک خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور سندھ میں181دہشتگردوں کوہلاک کر دیا، بر وقت انٹیلی جنس کی بدولت عید الفطر کے بعد ٹی ٹی پی کے ناپاک عزائم اور منصوبے آشکار ہونا شروع ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کیلئے 7 ہزار 745 آپریشنز کئے۔
گزشتہ کچھ عرصے میں افواج پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔خیبر پختونخواہ میں 2701 آپریشن، بلوچستان میں 4902 اور سندھ میں 142 آپریشنز کئے گئے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 128، بلوچستان میں 51 اور سندھ میں 2دہشتگرد ہلاک کئے گئے۔اسی طرح مئی مہینے میں بلوچستان میں 12دہشت گرددوں کو ہلاک کیا جبکہ خیبر پختونخوا میں 42 کو ہلاک کیا گیا۔
اسی طرح، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے مئی کے مہینے میں 61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے مئی کے مہینے میں 61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کو سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ باجوڑ، دیر اور چترال کے علاقوں میں بر وقت خفیہ اطلاعات کی بنا پر کم از کم 20 گنا دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا، بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے۔
بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی ہے۔ ناکامی کو چھپانے کیلئے ٹی ٹی پی نے قبائلی علاقوں کے غریب عوام کو اغواءبرائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر مجبور کیا اور نشانہ بنایا۔ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گھات لگا کر 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
اسی طرح سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائی کر کے 11 دہشت گردہلاک کئے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں پشین اور قلعہ عبداللہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کیاگیا۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر ژوب بارڈر سے دراندازی کے دوران گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 7 دہشت گردوں کوہلاک کیاگیا اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائی کرکے 11 دہشت گرد ہلاک کئے۔گزشتہ ماہ کے دوران ایک افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ان کے ہینڈلرز سمیت دراندازی کرتے ہوئے گرفتار اور ان کی نشاندہی پر خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کا ماہِ محرم پر حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام کرتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا۔سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران بلوچستان سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد بشمول 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کر لیں۔قوم کی مکمل حمایت سے سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی سرزمین پر ٹی ٹی پی یا کسی دوسرے دہشت گرد گروپ کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔



