نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس، ملزمان کیخلاف تحقیقات شروع

؎ لاہور (نیشنل ٹائمز) ڈی جی نیب لاہور نے صادق آباد میں اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان نیب لاہور نے بتایا کہ صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی جانب سے تاجروں کے اربوں روپے سمیت روپوش ہونیکی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ ترجمان نیب کے مطابق چینی اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ راشد اور شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کے خلاف ڈائریکٹ انکوائری کا حکم دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب تقتیشی ٹیم نے صادق آباد میں چھاپا مارا جہاں ملزمان کی جانب سے متعدد مقامات پر بڑے گوداموں میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنیکا انکشاف ہوا،گوداموں کو چینی اسٹاک کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی جی نیب لاہور کے احکامات پر تمام گوداموں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو ملزمان کی جائیدادوں پر ریسیور کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر