وزیراعظم کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظرملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے اور بجلی چوری کے خلاف مہم میں صوبائی حکومتوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی۔منگل کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بجلی چوری کی روک تھام اورتوانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی سے متعلق شکایت کے بروقت اندراج کے لیے تقسیم کار کمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے مثر اور متحرک نظام قائم کیے جائیں، بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظرملک میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نئے ٹرانسفارمرز کی خریداری صرف اور صرف بین الاقوامی معیار کی خصوصیات کے مطابق ہو۔ وزیر اعظم نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے عالمی سطح پر رائج جدید نظام سے استفادہ کیا جائے۔وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور ساتھ دینے اور بجلی چوروں کو قرار واقعی سزائیں دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بجلی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے سدباب کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم اپریل سے 30 مئی تک بجلی چوروں کے خلاف 134 مقدمات درج کیے گئے اور بجلی چوری میں ملوث 90 ملازمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کے عمل میں اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے سلسلے میں آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ میں 124611 ٹرانسفارمرز کی میٹرنگ کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے آئیسکو کے ایک تہائی صارفین اسمارٹ میٹرزپرمنتقل کیے جارہے ہیں۔بعد ازاں وزیراعظم کوبتایا گیا کہ اس منصوبے کا دائرہ کار ملک کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا، بہترریکوری والیعلاقے لوڈشیڈنگ فری، جبکہ بجلی محکموں کے نادہندہ اور بجلی چوری کے علاقوں میں صرف جزوی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو انسداد بجلی چوری مہم کی اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر