سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا فائروال کی تنصیب کافیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) حکومت نے سوشل میڈیا کنٹرول کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آمادہ کرلیا ہے۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کافیصلہ کرلیا گیا ، اس سلسلے میں حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر7 تک دیکھا جاسکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا اور فائر وال ایپ کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔ذرائع نے کہا کہ فائر وال پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرسکیگی ساتھ ہی پروپیگنڈہ پوائنٹس،آئی ڈیزکوبلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔ذرائع نے مزید بتایا انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پرفائر وال نصب ہوگی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی اور باقی قیمت انٹرنیت سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں اداکریں گی۔ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں غیرقانونی مواد روکنے کی پابند ہیں، کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق ایسے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کی پابند ہیں۔وزارت آئی ٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر