رواں سال اپریل میں آئی ٹی برآمدات میں 62.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں رواں سال اپریل میں آئی ٹی برآمدات میں 62.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاروبار دوست پالیسیز سے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ ملا، ریکارڈ اضافے کی وجہ ایس آئی ایف سی کی جانب سے کاروبار دوست پالیسیز اور پالیسی اصلاحات ہیں۔ یہ اضافہ دو عوامل کا نتیجہ ہے، پہلا مستحکم مقامی کرنسی اور فری لانسرز کے لیے غیر ملکی آمدنی کی مقامی بینک اکانٹس میں جمع کرنے کی اجازت جبکہ دوسرا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئی ٹی کمپنیوں کی ریٹنشن کی حد میں نرمی کرتے ہوئے 35فیصد سے 50فیصد تک کر دیا گیا۔آئی ٹی شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کے فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا۔ اس اضافے کی ایک اور اہم وجہ سالانہ 25ہزار سے زیادہ آئی ٹی گریجویٹس اور فری لانسرز کی ایک بڑی تعداد ہے جنہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں سے پیسے کمائے جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوا۔ کسی بھی شعبہ میں بہتری کے لیے آج کے دور میں جدت بہت ضروری ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس آئی ایف سی نے خصوصی طور پر آئی ٹی کے شعبے پر توجہ مرکوز کی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر