فلسطین کا غزہ پر اسرائیلی بمباری میں یورینیم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی نے غزہ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے برسائے گئے بموں میں ڈیپلیٹڈ یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، جنگ عظیم دوم میں استعمال بارود سے زیادہ غزہ پربرسایا گیا۔ دوران انٹرویو صالح عبدالشافی نے صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ پر برسائے گئے بموں میں ڈیپلیٹڈ یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے انکشاف کیاتھا کہ اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 84 ہزار 494 فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر