واشنگٹن، لائیو رپورٹنگ سے قبل خاتون رپورٹر کے سر پر پرندہ آبیٹھا، ویڈیو وائرل

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی ریاست واشنگٹن میں لائیو رپورٹنگ سے قبل ایک خاتون نیوز رپورٹر کے سر پر پرندہ آکربیٹھ گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔نیوز نیشن سے وابستہ رپورٹر کیلی میئر وائٹ ہاس کے گارڈن میں موجود تھیں اور وہ ٹیلی ویژن پر براہ راست آنے کیلئے تیار ہورہی تھیں۔نیوز رپورٹر کا کیمرا آن تھا اور وہ نیوز روم میں موجود پروڈیوسر سے گفتگو کررہی تھیں کہ اسی دوران ایک پرندہ کیلی میئر کے سر پر آبیٹھا۔واقعے سے لاعلم کیلی پہلے تو خوفزدہ ہوگئیں اور پھر جیسے ہی انہیں پرندے کا معلوم ہوا تو وہ ہنسنے پر مجبور ہوگئیں۔یہ پرندہ سفید پروں والی فاختہ تھی، نیوز رپورٹر کی یہ ویڈ یو وائرل ہورہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر